ابنا: ایوان صدر میں اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ سے ایک ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور ہر صورتحال کا عزم اور جرات کے ساتھ سامنا کرے گی۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس میٹنگ میں جہموریت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کو دہرایا گیا ہے۔........ /169